انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے اس ملک کی معیشت کو ایک ہتھیار کی طرح استعمال کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند روزمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض شہروں میں مہنگائی اور بعض اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے ہوئے تاہم اس قسم کے بعض مظاہروں میں منصوبہ بند سازش کے تحت کشیدگی پھیلانے والے عناصر شامل ہوگئے.
اورانہوں نے رپورٹوں کے مطابق بنکوں سرکاری اورعوامی املاق کو نقصان پہنچایا اوراستعماری قوتوں بشمول امریکہ،برطانیہ ،کینیڈا اوراغیار سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے ایسے افراد کی حمایت کی اورکوشش کی کہ اس قسم کی کاروائیوں کو ملک میں بدامنی کی شکل میں بدل دیں۔