جان کیری اور لاوروف کا درمیان اتفاق ہوا
واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سرگئي لاوروف نے شام میں لاگو عارضی جنگ بندی کو جاری رکھتے ہوئے اس میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے یہ فیصلہ تشدد کو کم کرنے کی خاطر کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بتایا کہ شام میں عارضی جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد تشدد کے اکا دکا واقعات سامنے آئے ہیں۔ مسٹر ٹونر نے کہا کہ اس کے باوجود جنگ بندی کا اثر دیکھا جا سکتا ہے۔ تشدد میں کافی کمی آئی ہے اس لئے بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسے 48 گھنٹہ توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔