بابری مسجد، گو کشی وغیرہ پر حکمت عملی کےلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ
آل انڈیا ملی کونسل کی مرکزی عاملہ کے گلبرگہ اجلاس میں یوپی الیکشن کا موضوع سرفہرست رہا۔ اجلاس میں جہاں یوپی انتخابات کے تعلق سے حکمت عملی بنانے کیلئے ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا وہیں قومی سطح پر مسلمانوں کے ایک سیاسی پریشر گروپ کی تشکیل دینے کی ضرورت بھی زور دیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر منظور کی گئی قرارداد میں کئی ایک اہم نکات کو شامل کیا گیا۔ اقلیتوں پر ظلم کرنے والے قصورواروں کے خلاف کارروائی کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔ ملی کونسل کے رہنماوں کے مطابق موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملی اتحاد کے ساتھ ساتھ ہم خیال وسیکولر برادران وطن کو بھی ساتھ لینے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں گئو کشی، بابری مسجد، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، بے قصور مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں، یکساں سول کوڈ، شریعت سے متصادم ہوتے عدالتی فیصلے، نئی قومی تعلیمی پالیسی، سوریہ نمسکار، جیسے کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔