لکھنو : اکھلیش یادو سماج وادی پارٹی کے قومی صدر بن گئے ہیں۔ سماج وادی پارٹی میں جاری اختلاف عروج پر پہنچ گئے ہیں ۔ یوپی کی راجدھانی لکھنؤ کے جنیشور مشرا پارک میں سماج وادی پارٹی کے قومی اجلاس میں رام گوپال یادو نے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو سماج وادی پارٹی قرار دے دیا ۔ رام گوپال نے کہا کہ ملائم سنگھ اب پارٹی کی رہنمائی کرے گا۔
اس اجلاس میں شیو پال یادو کو بھی پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدے سے ہٹانے اور امر سنگھ کے اخراج کی بھی تجویز پئش کی گئی ۔ بعد میں اس تجویز کو پاس کر کے شیو پال یادو سے ریاستی صدر کی کرسی واپس لے لی گئی اور امر سنگھ کو برخاست کر دیا گیا ۔ اس موقع پر اکھلیش نے کہا کہ کچھ لوگ سماج وادی پارٹی کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ کچھ لوگ نیتا جی کو غلط سمت میں لے جانے کی کوشش میں لگے ہیں ۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ میرا نیتا جی سے رشتہ کوئی ختم نہیں کر سکتا، پارٹی اور کنبہ کو بچانے کے لئے تمام ذمہ داری نبھاوں گا ۔ نیتا جی کا احترام اور مقام سپریم ہے ۔ کچھ طاقتیں ایسی ہیں جو چاہتی ہیں کی حکومت نہ بنے، دوبارہ حکومت بننے پر سب سے زیادہ نیتا جی خوش ہوں گے ۔ نیتا جی کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف ہوں، نیتا جی ایک بار بھی کہتے تو میں اپنے عہدے سے ہٹ جاتا۔