آگرہ:آگرہ ضلع کے کھنڈ رولی علاقہ میں کل رات جرائم پیشہ افراد نے پجاری کو قتل کرنے کے بعد مندر میں لوٹ مار کی جس کے بعد یہاں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ مجرموں نے کھنڈورلی علاقہ میں لال مندر پر حملہ کردیا اور پجاری سورن پوری کو قتل کرنے کے بعد وہ 14 قیمتی مورتیاں لوٹ کر لے گئے ۔ ان کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہوگی۔مجرموں مندر کو الٹ پلٹ دیا تھا۔ پجاری کے قتل کی خبر پھیلتے ہی مقامی دیہاتیوں نے مظاہرہ کیا اور علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لئے اضافی پولیس کی نفری بھیجی گئی ہے ۔