ابوبکربغدادی کا داماد ابو طہ العزاوی ہلاک

abu bakar baghdadiداعش دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کا داماد اور اس کا خصوصی نمائندہ ابوطہ العزاوی ہلاک ہو گیا ہے

عراقی فوج کی آپریشنل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابوبکربغدادی کا داماد ابوطہ العزاوی جو القاعدہ اور داعش کے درمیان اختلافات کورفع دفع کرانے کے لئے ابوبکر بغدادی کا خصوصی نمائندہ بھی تھا ، عراقی فوج کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے- بیان کے مطابق عراقی جنگی طیاروں نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پرشام سے ملحق عراق کے سرحردی علاقے القائم میں اس جگہ پر جہاں داعش کے سرغنوں کی میٹنگ ہو رہی تھی بمباری کرکے طہ العزاوی اور فلوجہ کے نام نہاد گورنر سمیت داعش کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا – عراقی فوج کی آپریشنل کمانڈ کے بیان کے مطابق طہ العزاوی، القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کے ساتھ داعش کے تعلقات بہتر بنانے کی مہم میں ابوبکر البغدادی کا مکمل اختیارات کا حامل نمائندہ تھا- العزاوی کو داعش کے ساتھ مل کر جبھت النصرہ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابومحمد الجولانی کا کام تمام کرنے اور البغدادی کے عراق و شام میں دہشت گردوں کا سرغنہ بننے کی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *