حج کے ایام کے قریب آتے ہی مکہ مکرمہ میں آب زم زم ذخیرہ کرنے والے ادارے نے فی گھنٹہ 2000 پلاسٹک کے گیلن تیار کرنا شروع کیے ہیں اور ہرگلین میں 20 لیٹر آب زم زم پیک کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ آب زم زم زخیرہ کرنے اور اس کی پیکنگ کا ذمہ دار کارخانہ 10 ہزار مربع میٹر پر بنایا گیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے آب زم زم پیک کرنے اور اسے مختلف مقامات تک پہنچانے کا عمل جاری رہتا ہے۔
آب زم زم پیکنگ کے ذمہ دار ادارے کے ترجمان امیر بن فیصل عبید نے بتایا کہ حج کے ایام کے قریب آتے ہی حجاج کرام کے لیے آب زم زم کی پیکنگ کاعمل تیز کر دیا گیا ہے۔ تمام حجاج کرام کو آب زم زم ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا جائے گا۔ آب زم زم کی پیکنگ اور اس کی تقسیم کار میں سرگرم ادارے، کمیٹیاں اور رضاکار زم زم کی پکینگ میں مصروف ہیں۔