مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد مارے گئے ہیں۔
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ کار بم کا یہ دھماکہ دیرالزور کے نواحی علاقے البصرہ میں ہوا۔ دھماکے میں کرد ڈیموکریٹ فورس کے ایک کمانڈر سمیت دس افراد مارے گئے ہیں جن میں سات عام شہری بھی شامل ہیں۔
تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
کرد ڈیموکریٹ فورس نے اکتوبر دو ہزار سترہ میں الرقہ سے داعش کو باہر نکال کے اس شہر کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔
کرد ڈیموکریٹ فورس، امریکہ کی بھرپور حمایت سے مشرقی شام میں اپنے توسیع پسندانہ منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔