امریکی پولیس کے مطابق اتوار کو ریاست اوہایو کے شہر مورو میں ایک اسکول کے قریب ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوگئے- ریاست کیلی فورنیا کے شہر فرسنو ، ریاست کلراڈو کے شہر دنور، فلوریڈا کے شہر تامپا اور کنزاس میں ہونے والے فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں- امریکہ میں ہرسال آتشین ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے-