مرکزی وزیر نتن گڈکری کی وارننگ
گروگرام : سڑک نقل و حمل، ہائی وے اور شپنگ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے عجیب و غریب بیان دیا ہے ۔ انہوں نے یہ بیان گروگرام میں منعقدہ ایک پروگرام میں دیا ہے ۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ مناسب طریقے سے کام نہ کرنے والے ٹھیكاداروں پر بلڈوزر چلا دوں گا ۔ نتن گڈکری گروگرام میں ایک پروگرام میں پہنچے تھے ۔ یہاں انہوں نے گروگرام اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کے لئے ان کی وزارت کی اسکیموں کو لوگوں کو بتایا ۔ لیکن اس دوران سڑک بنانے والے ٹھیکیداروں کو لے کر انہوں نے کچھ ایسا کہہ دیا جو شاید انہیں نہیں کہنا چاہئے تھا ۔ گڈکری نے کہا کہ جو ٹھیکیدار سڑک بنانے کا کام ٹھیک نے نہیں کریں گے ، وہ انہیں بلڈوزر کے نیچے دبا دیں گے ۔