غزہ :اسرائیل غزہ سرحد کے قریب ہوئی ایک جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔فلسطینی افسران کے مطابق اسرائیل غزہ سرحد کے نزدیک وسطی علاقے میں ہوئی اس جھڑپ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 18 سالہ فلسطینی لڑکا مارا گیا۔ حالانکہ اسرائیلی فوج اسے قبول نہیں کررہی ہے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ تو محض جھڑپ کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے تھے . انہوں نے گولیاں نہیں چلائی ہیں۔ اس کیلئے فوجی ذمہ دار نہیں ہیں انہوں نے صرف آنسو گیس کے گولے چھوڑے تھے ۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال اکتوبر سے غرب اردن اور غزہ کے نزدیک اسرائیل اور فلسطین کے شہریوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں اب تک کم از کم 210 فلسطینی اور 100 سے زائد اسرائیلی شہری مارے جا چکے ہیں۔