بریلی:اترپردیش میں بریلی کے نواب گنج کے علاقے میں کل دیر رات نامعلوم حملہ آوروں نے سوتے وقت ایک شخص کی دھاردار ہتھیار سے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نواب گنج علاقے میں یاسین نگر کے رہنے والے کلیان رائے (50) اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر انہیں جان سے مار ڈالا۔ قتل کا ابب معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے ۔