نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بلند شہر اجتماعی آبروریزی کے معاملے میں اپنی سابقہ موقف کو تبدیل کرتے ہوئے اس معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی انکوائری پر عاید روک آج ہٹالی۔
عدالت عظمیٰ نے سی بی آئی کی اپیل کی سماعت کے دوران یہ روک ہٹالی ۔ سی بی آئی نے اس معاملے کی جانچ پر روک کے حکم کو تبدیل کرنے کی عدالت سے اپیل کی تھی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ آبروریزی کی شکار ماں بیٹی کی کیس منتقل کرنے کی درخواست کی قطعی نپٹارے تک اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری پر بھی روک لگادی تھی۔
عدالت نے اپنے اس حکم میں اکھلیش حکومت میں سینئر وزیر اعظم خان کی ان کے تبصرے کے لئے سخت سرزنش کی تھی اور کیس کی منتقلی کی ماں بیٹی کی درخواست پر اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کیا تھا۔