کیمور میں ڈیڑھ کونٹل گانجے کے ساتھ دو افراد گرفتار

kaimoor ganja arrestبھبھوا: بہار میں ضلع کیمور کے بھبھوا نگر تھانہ علاقے سے کل رات پولیس نے ڈیڑھ کونٹل گانجے کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر چھاونی محلہ کے وارڈ نمبر تین میں دیر رات ایک مکان پر چھاپہ مارکر ڈیڑھ کونٹل گانجا برآمد کیا گیا۔اس دوران پولیس نے موقع سے اسمگلنگ میں شامل چندن سنگھ اور کرشنا گپتا کو گرفتار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں نے بتایا کہ وہ نیپال کے علاوہ شلانگ سے گانجا لاکر یہاں کے بازاروں میں فروخت کرتے تھے ۔برآمد گانجے کی قیمت تقریباً 15لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *