ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سلامتی دستوں نے چار جنگجوؤں کو ہلاک کر ڈالا ہے جن میں پچھلے ماہ ڈھاکہ میں کیفے پر حملے کہ سازش رچنے والا بھی شامل ہے ۔اس حملہ میں 22 افراد بیشتر غیر ملکی مارے گئے تھے ۔
راجدھانی میں انسداد دہشت گردی محکمہ کے پولیس سربراہ نے یہ اطلاع دی ہے ۔
منیرالاسلام نے رائٹر کو بتایا کہ جنگجوؤں کو ڈھاکہ کے نواح میں نارائن گنج کے ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر ہلاک کیا گیا ہے ۔ہلاک ہونے والوں میں حملہ کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بنگلہ دیش نژاد کناڈائی شہری تمیم احمد چودھری بھی شامل ہے ۔