نئی تاریخ رقم کی
ریوڈی جنیرو : امریکہ کہ دلیلہ محمد نے اولمپک میں خواتین کی 400 میٹر روکاوٹ دوڑ میں طلائی تمغہ جیت کر ریکارد بنایا۔ 26 سالہ محمد امریکہ کہ 400 میٹر روکاوٹ دوڑ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون ہیں ۔انہوں نے شروع سے آخر تک آگے رہ کر 53.13سیکنڈ کا وقت لے کر حد کو پار کرکے کارنامہ انجام دیا۔
اس طرح امریکہ کو اس مقابلہ میں مرد و خواتین زمرے میں دوہرے میڈل حاصل ہوگئے ہیں ۔ امریکہ کو اس ریس میں اس رات سے پہلے 5 نقری میڈل تو حاصل کرچکے تھے مگر طلائی تمغہ نہیں ملے تھے۔ ڈنمارک کی سارا سلوٹ پٹرس نے نقری اور امریکہ کہ رشیلے اسپنر نے کانسہ کا تمغہ حاسل کیا ۔ عالمی چیمپئن زوزانا ہجنووا (چیک) محض چوتھے نمبر پر آئیں ۔
بارش کے دوران انہوں نے پہلی روکاوٹ سب سے پہلے پار کی اور پھر آگے ہی نکلتی چلی گئیں انہوں نے 0.42 سیکنڈ کے فرق سے یہ ریس جیتی۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی حقیقت خواب سے بھی بڑھ کر خوشگوار ہے۔ اب میرے نام کے آگے بھی اولمپک چیمپئن لکھا جائے گا۔
دلیلہ محمد 2013 کی عالمی چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آئی تھیں۔ اس نتیجہ سے ہرڈل (روکاوٹ) کے مقابلوں میں امریکہ کی بالادستی ثابت ہوگئی ہے۔ کل ہی امریکہ کے کیرون کلیمنٹ نے مردوں کی 400 میٹر روکاوٹ جیتی تھی جبکہ بدھ کے روز بریانا رولنس ۔ نیا علی اور کرسٹی کاسٹلن نے 100 میٹر میں تینوں ہی تمغے اپنے ملک کو دلادیئے تھے۔