سیاسی: ایران میں قیام نامی محاذ کے جنرل سیکرٹری نے کہا جو افراد دوسروں کی توہین کرتے ہیں انہیں معلوم نہیں ہے کہ وہ معاشرے میں تناؤ کا باعث بنتے ہیں۔
قیام محاذ کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام یداللہ حبیبی نے مختلف افراد کی توہین پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا بعض افراد غیراخلاقی اور غیراسلامی انداز اختیار کرکے کچھ افراد کی توہین کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہم ایسے مکتب کے ماننے والے ہیں کہ ہمیں اظہار نظر کرنے کیلئے کسی کو گالیاں دینے یا الزام عائد کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئیں اور قرآن کریم نے بھی اس کی صراحت کی ہے۔
انہوں نے کہا اگر کسی کے پاس کوئی دلیل ہو تو اسے اپنی دلیل بیان کرنی چاہئے لیکن اسے بداخلاقی کا اظہار کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور اسے بداخلاقی کے ذریعے معاشرے کی فضا کو خراب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
حجت الاسلام حبیبی نے آخر میں کہا ہمیں ایسا اقدام نہیں کرنا چاہئے کہ جس کی ہمارا مکتب ہمیں اجازت نہیں دیتا ہے۔