ستنہ:مدھیہ پردیش کے ستنہ ضلع مکی ایک خصوصی عدالت نے تقریباً 10 سال پرانے ٹیچروں کی بھرتی کے گھوٹالے کے معاملے میں 13 ملزمان کو قصوروار ٹھہرائے جانے پر پانچ پانچ سال کی سزا سنائی ہے ۔خصوصی جج دیو نارائن شکلا نے کل اس معاملہ کی سماعت کے دوران 13 افراد کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے پانچ پانچ سال قید کے علاوہ ایک ملزم کو 27 ہزار اور باقی 12 کو 37، 37 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق 15 ستمبر 1998 کو اس معاملہ میں ریوا کے لوک آیکت نے جانچ شروع کرکے 13 ملزمان کے خلاف یہاں کی خصوصی عدالت (انسداد بدعنوانی) میں فردجرم داخل کی۔ رام پور تحصیل میں تعلیمی عملہ زمرہ تین کی بھرتیوں میں ہوئی وسیع دھاندلی کے معاملہ میں عدالت نے رام پور ضلع کے سی ای او موہن لال مشرا، بی ای او اوما شنکر ، ضلع انچارج رام پال سنگھ اور نائب مایا سنگھ سمیت 13 لوگوں کو سزا سنائی ہے ۔