محمد اعظم خاں بھی موجود تھے
لکھنو۔وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے لکھنو امبارکیشن سے جانے والے عازمین حج کے پہلی جتھے کو حج کے لئے اموسی ہوائی اڈے روانہ کیا جہاں سے پہلی پرواز تین سو عازمین کو لے کر مدینے روانہ ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ نے مولانا علی میاں میموریل حج ہائوس سے عازمین کی بس کو پرچم دکھا کر اموسی ہوائی اڈے کےلئے روانہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اقلیتی بہبود، و حج محمد اعظم خاں، روی داس مہروترا، مولانا سید رابع حسنی ندوی، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، دیگر علما و معزز افراد بھی موجود تھے۔ حاجیوں کو پرچم دکھانے سے قبل وزیر اعلیٰ نے انہیں خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کی خوشحالی و ترقی کی دعائیں کرنے کی گذارش کی۔ مولانا رابع حسنی نے دعائیں کروائیں۔