ہوبا: اترپردیش میں مہوبا کے صدر کوتوالی علاقہ میں معاشی تنگی اور قرض کے بوجھ میں دبے ایک کسان نے آج ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دھننجے سنگھ نے بتایا ہے کہ ٹیکامئو کے رہنے والے کسان رام جیون (55) نے جھانسی مانک پور سیکشن میں بری پورا اسٹیشن کے پاس کرانتی ایکسپریس کے سامنے کود کر جان دے دی۔ اس کے لواحقین نے لاش شناخت کرلی ہے ۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ کسان رام جیون کی خودکشی کا سبب قرض بتایا جارہا ہے ۔ اس نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ بینک اور ساہوکاروں سے تقریباً سات لاکھ روپے کا قرض لے رکھا تھا مگر کئی سال سے خشک سالی کی وجہ سے کھیتی چوپٹ تھی اس لئے وہ قرض نہیں چکا پایا تھا۔