بین الاقوامی: نائجیریا کے تین سالہ حافظ قرآن کریم نے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرکے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
خبررساں ایجنسی شبستان نے نائجیریا کے ایک روزنامہ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ نائجیریا کے تین سالہ حافظ قرآن کریم محمد شمس الدین علی نے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں حافظ قرآن کریم کی حیثیت سے شرکت کی اور اس نے ان مقابلوں میں کامیابی بھی حاصل کی جس پر پوری دنیا حیران رہ گئی۔
نائجیریا کے مذکورہ روزنامہ نے لکھا ہے کہ محمد شمس الدین علی کی عمر صرف ڈیڑھ سال تھی کہ اس نے قرآنی مدرسے میں حفظ قرآن کریم کی تعلیم شروع کی اور اپنی عمر کے تین سال مکمل ہونے سے پہلے اس نے پورا قرآن کریم حفظ کرلیا۔
روزنامہ ڈیلی ٹرسٹ نے مزید لکھا کہ اس بین الاقوامی قرآنی مدرسے میں بچوں کو حفظ قرآن کریم کی خصوصی تعلیم دی جارہی ہے اس مدرسے میں ایک سال کی عمر کے بچے کو بھی داخلہ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ محمد شمس الدین علی کا باپ اس قرآنی مدرسے کا پرنسپل ہے اس کا کہنا ہے کہ اپنے ہم سن بچوں میں صرف محمد ہی حافظ قرآن ہے لیکن اس کا کمال بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔