لیبیا میں ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کے روز طرابلس میں 6 مسلح افراد نے لیبیا کی آئل کارپوریشن کی عمارت پر حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق افریقہ سے ہے اور وہ تمام ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں بعض نے خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ بعض کو عمارت کے محافظین نے گولیوں سے بُھون ڈالا۔
حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 سکیورٹی اہل کاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کے وقت دھماکا خیز مواد سے بھرے بیگ اٹھا رکھے تھے اور نیشنل آئل کارپوریشن کی عمارت میں بڑی پیمانے پر آگ بھڑکنے کی وجہ بھی یہ بیگ ہیں۔
حملے کا مقام وزارت عظمیٰ کے ہیڈکوارٹر سے تقریبا 200 میٹر کی دوری پر ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں طرابلس میں مسلح گروپوں کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھی گئیں۔
مئی میں داعش تنظیم نے طرابلس میں انتخابات کے ہائر کمیشن کے صدر دفتر پر ہونے والے شدید حملے کی ذمّے داری قبول کی تھی۔