سیاسی: بحرینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جس کی بحرینی شہریت منسوخ ہوگئی ہے اسے چار ہفتوں سے پہلے بحرین سے نکل جانا چاہئے۔
المنار کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ بحرین کے وزیرداخلہ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے کہا کہ جس کی بحرینی شہریت منسوخ ہوگئی ہے وہ بحرینی شہری نہیں ہے اوراسے اپنی نیشنلٹی منسوخ ہونے کے ایک مہینے کے اندر اندر ملک سے چلا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ بحرین کے نامور شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں کہ جن کی ایک ماہ قبل بحرین کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔
ادھر بحرین کی وزارت داخلہ نے زندان میں آل خلیفہ کے شکنجوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے حسن الحایکی کی مجلس ختم کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔
یاد رہے کہ نامور شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم کی شہریت منسوخ کرنے کے آل خلیفہ کے اقدام کے خلاف بحرین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے ان کے حامیوں نے دھرنا دے رکھا ہے۔