نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے فرانس کو فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارک باد دی ہے ۔ماسکو میں اتوار دیر رات ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل کے دلچسپ میچ میں فرانس نے کروشیا کو 4-2 سے شکست دی۔
صدر نے اپنے پیغام میں کہا”فیفا ورلڈ کپ فٹ بال جیتنے کے لئے فرانس کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد اور بہادر کروشیا ٹیم کو خصوصی مبارک باد”۔ نائب صدر نے اپنے پیغام میں کہا”روس میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں کروشیا کو 4-2 سے شکست دینے پر فرانس کو مبارکباد۔ مقررہ وقت میں میچ ختم کرنے کے لئے فرانس کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا”