پالی: عصمت دری کے ملزم داتی مہاراج نے منگل کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے سامنے سرینڈر کردیا ہے۔ داتی سے کرائم برانچ پولیس معاملے میں تفتیش کررہی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق آج داتی مہاراج کی گرفتاری نہیں ہوگی۔
اس سے قبل خبرآرہی تھی کہ داتی مہاراج نے دہلی پولیس کے سامنے حاضر ہونے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت مانگا تھا، جس میں دہلی پولیس نے دو دن کا وقت دیا تھا۔ اسی کے ساتھ دہلی پولیس نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر داتی مہاراج 20 جون تک حاضر نہیں ہوتے ہیں تو ان کے خلاف سرچ وارنٹ جاری کیا جائے گا۔
عصمت دری کے ملزم داتی مہاراج نے دہلی کرائم برانچ میں کیا سرینڈر، آج نہیں ہوگی گرفتاری
غور طلب ہے کہ ایک خاتون نے داتی مہاراج کے خلاف جنوبی دہلی کے فتح پور بیری پولیس اسٹیشین میں شکایت درج کرائی تھی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک دہائی سے سویمبھو بابا کی شاگردہ رہی ہے، لیکن داتی مہاراج اور اس کے دو شاگردوں کے ذریعہ اس کے ساتھ عصمت دری کئے جانے کے بعد وہ اپنے آبائی ریاست راجستھان لوٹ گئی۔
کرائم برانچ کی ٹیم ہفتہ کو راجستھان کے پالی واقع داتی آلاواس واقع آشرم پر چھاپہ مار چکی ہے۔ ٹیم کے ساتھ تب متاثرہ بھی موجود تھی۔ متاثرہ کی نشاندہی پر ٹیم نے جائے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے آشرم سے کچھ اہم ثبوت بھی جمع کئے ہیں۔ کرائم برانچ کو آشرم میں داتی کے نہیں ملنے پر پولیس نے نوٹس جاری کرکے پیر تک پیش ہونے کو کہا تھا۔
داتی مہاراج کو آڈیو وائرل، امن برقرار رکھنے کی اپیل
اتوار کو داتی مدن کا ایک آڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اس آڈیو میں داتی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ احتجاجی مظاہرہ جیسے اقدامات نہ کریں۔ قانون توڑنے سے کیس ان کے خلاف جاسکتا ہے، ایسا نہ کریں۔
عصمت دری متاثرہ کا بیان درج
پولیس نے بتایا کہ مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ کا بیان درج کرا دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزم ملک چھوڑ کر فرار نہ ہوجائے، یہ یقینی بنانے کے لئے لوک آوٹ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔
الزام لگانے والی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ تقریباً ایک دہائی سے مہاراج کی پیروکار تھی، لیکن مہاراج اور اس کے شاگردوں کے ذریعہ بار بار عصمت دری کئے جانے کے بعد وہ اپنے گھر راجستھان لوٹ گئی تھی۔