حیدرآباد:حیدرآباد میں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے )کی خصوصی عدالت نے شہر حیدرآباد کی مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ کا آج فیصلہ سنایا۔عدالت نے پانچ ملزمین کو بے قصور قرار دیا۔
یہ دھماکہ 18مئی2007کو مسجد میں کیا گیا تھا ۔این آئی اے کی خصوصی عدالت نامپلی نے اس معاملہ کی سماعت مکمل کرلی اور اس کا فیصلہ سنایا۔پولیس کی جانب سے بھاری بندوبست کے درمیان تمام ملزمین کو چرلہ پلی جیل سے عدالت لایاگیا۔