پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20سیریز کیلئے آفیشلز کی تقرری کا اعلان

دبئی:پاکستان میں پی ایس ایل میچوں کے پر امن اور کامیاب انعقاد کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )بھی مطمئن ہوگیا ، پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ہونے والی ٹی 20سیریز کیلئے آفیشلز کی تقرری کا اعلان کردیا ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کراچی میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ہونے والی 20سیریز کیلئے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کیا ہے ۔

جبکہ آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ جیف الارڈیس اور سینئر منیجر امپائرز اور ریفریز ایڈرائن گرفتھ بھی سیریز کا حصہ ہوں گے ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3ٹی 20میچوں کی سیریز یکم، 2 اور 3اپریل کو شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *