خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری اور جائیداد ضبطگی کے لئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کردیئے، آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی سے مطابق اعتراضات سنے جائیں گے۔
جمعرات کو خصوصی عدالت میں مشرف غداری کیس کی سماعت ہوئی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی گرفتاری کے لئے حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ حکومت پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے لئے بھی اقدامات کرے۔ اس ضمن میں عدالت نے وزارت داخلہ کو بھی حکم جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل پرویز مشرف کے دائمی وارنٹ پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی سے متعلق اعتراضات سنے جائیں گے کیس کی سماعت 21مارچ تک ملتوی کردی گئی۔