ممبئی۔ سری دیوی کی آخری وداعی سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ان کے جسد خاکی کو ترنگے میں لپیٹا گیا۔سری دیوی کی آخری وداعی کیلئے انہیں پھولوں سے سجے ٹرک میں لے جایا گیا۔
آج صبح نو بجے سری دیوی کا جسد خاکی ممبئی کے سلیبریشن کلب لایا گیا۔ اس کے بعد ان کی آخری دیدار کے لئے مداحوں کی بھیڑ جمع ہونا شروع ہو گئی۔ بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لئے دو سو پولیس اہلکار بھی سلیبریشن کلب کے باہر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ دس بجے کے بعد عوام الناس کے لئے بھی سلیبریشن کلب کو کھول دیا گیا تھا۔