ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں آٹھ ماہ کی بچی کے ساتھ مبینہ طور پر ریپ کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے، جہاں متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں پہنچایا گیا جو اس وقت موت اور حیات کی کشمکش میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
خیال رہے کہ ہندوستان میں خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے واقعات کے اعداد وشمار انتہائی خطرناک تصور اختیار کرچکے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جب متاثرہ بچی کے والدین کام کے بعد گھر پہنچے تو بچی خون میں لپ پت تھی جسے والدین نے فوراً ہسپتال منتقل کیا جہاں بچی کا تین گھنٹے تک آپریشن ہوا۔