نئی دہلی۔ اسمبلی میں عام آدمی پارٹی نے ای وی ایم جیسی مشین سے چھیڑ چھاڑ کا دعوی کیا ۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی کے خصوصی سیشن میں ای وی ایم جیسی مشین سے ایک ڈیمو شو کیا۔ اس دوران ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کا دعوی کیا گیا۔ انجینئر سوربھ بھاردواج نے ای وی ایم جیسی مشین لے کر ایوان میں ڈیمو دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ خفیہ کوڈ کے ذریعے ای وی ایم میں بھی چھیڑچھاڑ ممکن ہے۔ اس سے پہلے آپ کی الکا لامبا نے ای وی ایم کا مسئلہ اٹھایا۔ بتا دیں کہ آج صبح کیجریوال نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ ایوان میں بڑا انکشاف کریں گے۔
کیجریوال نے یوپی اور اتراکھنڈ میں بی جے پی کی بھاری جیت کے پیچھے ای وی ایم کو وجہ بتایا تھا۔ مایاوتی، اکھلیش یادو سمیت اپوزیشن کے دوسرے لیڈروں نے بھی اسے بڑا مسئلہ بنایا اور جانچ کرانے کی مانگ کی تھی۔ اس مطالبے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ای وی ایم میں گڑبڑی کے لئے لوگوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔ کمیشن نے کسی طرح کی گڑبڑی کو بھی مسترد کیا۔
ڈیمو شو کے لئے دہلی اسمبلی میں کئی پارٹیوں کے نمائندے موجود ہیں۔ ان میں کانگریس، جے ڈی یو، سی پی ایم، آر جے ڈی اور ٹی ایم سی کے نمائندے شامل ہیں۔