کیلی فورنیا۔ کیلیفورنیا میں سیاہ فام مسلح شخص نے ’نسلی حملے‘ میں تین افراد ہلاک کر دیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس کے مطابق ایک مشتبہ نسلی حملے میں ایک سیاہ فام مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین سفید فام افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا۔ کیلیفورنیا پولیس کے سربراہ جیری ڈائر کا کہنا ہے کہ کوری علی محمد نامی شخص نے منگل کو 90 سیکنڈز میں گولیوں کے 16 راؤنڈز چلائے۔
جیری ڈائر کے مطابق وہ شخص عربی میں چلایا ‘اللہ اکبر’ تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ کیلیفورنیا پولیس کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ نفرت پر مبنی جرم تھا دہشت گردی نہیں۔ واضح رہے کہ علی محمد گذشتہ ہفتے ایک سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے جرم میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص افریقی امریکن ہے اور اس نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ وہ سفید فام لوگوں سے نفرت کرتا ہے اور اس نے حکومت مخالف خیالات کا بھی اظہار کیا تھا۔ جیری ڈائر نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے چاروں افراد سفید فام تھے اور ان میں ایک کو اس مارا گیا جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھا ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ شخص زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مارنا چاہتا تھا۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے وقت 10:45 پر کیتولک چیریٹیز کے ہیڈ کواٹر کے نزدیک پیش آیا۔
عینی شایدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک شخص کو بڑی دستی بندوق اٹھائے ہوئے دیکھا جسے اس نے گولیاں چلانے سے پہلے متعدد بار ری لوڈ کیا۔ ان کے مطابق مسلع شخص نے پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر ہلاک ہو گیا۔