نئی دہلی۔ گروگرام میں شیوسینا کارکنوں کی جانب سے جبرا میٹ کی دکانوں کو بند کرانے پر شیوسینا کی صفائی آ گئی ہے۔ شیوسینا نے اس طرح کی کارروائی کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شیوسینا نے صاف کر دیا ہے کہ زبردستی کسی کی دکانوں کو بند نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ ہریانہ کے گروگرام میں شیوسینا نے جبرا میٹ کی دکانوں کو بند کروا دیا ہے۔ شیوسینا نے نوراتری کے دن نوٹس دے کر ہر منگل کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا ہے اور تقریبا 500 دکانوں کو بند کرا دیا ہے جس میں کے ایف سی جیسے بڑے ریستوران بھی شامل ہیں۔
شیوسینا کے رہنماؤں کا دعوی تھا کہ دکانداروں نے بھی اس پر پورا تعاون کیا ہے۔ فی الحال پولیس کے پاس اس کی شکایت پہنچ گئی ہے اور پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ شیوسینا کا دعوی تھا کہ دکانوں کو بند کرنے سے پہلے دکانداروں کو نوٹس دیا گیا تھا اور ان سے سائن کروایا گیا تھا، مارکیٹ میں چاہے ہندو ہو یا مسلمان، سبھی نے اس معاملے میں تعاون کیا ہے۔ گروگرام میں اب تقریباً تمام میٹ مارکیٹ بند ہیں۔
اگر کوئی دکان کھولتا ہے تو پھر ہم اپنے طریقے سے کارروائی کریں گے۔ بتا دیں کہ تقریبا ایک ہفتے پہلے بجرنگ دل نے ہریانہ پولیس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ نوراتروں میں اور باقی پورے سال ہر منگل کو میٹ کی دکان بند رکھیں لیکن پولیس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے کہ مذہبی وجوہات کے چلتے دکانوں کو بند کیا جائے۔