نئی دہلی : بھگوت گیتا کی سبھی اسکولوں میں لازمی تعلیم سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا۔ بی جے پی کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں سبھی اسکولوں میں مورل ایجوکیشن سجیکٹ کے طور پربھگوت گیتا کی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے۔ خیال رہے کہ جمعہ کو پارلیمنٹ میں 103 پرائیویٹ ممبر بل پیش کئے گئے ، انہیں میں سے ایک بل گیتا کی تعلیم سے متعلق بھی ہے۔ بی جے پی کے لیڈر رمیش بدھوری نے یہ پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ۔
علاوہ ازیں بی جے پی کے لیڈر مہیش گری اور نشی کانت دوبے نے بھی الگ الگ پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ۔ مہیش گری نے صفائی ستھرائی سے متعلق بل پیش کیا تو ملک کے نوجوانوں کے اورل ڈیولپمنٹ کیلئے جامع منصوبہ بنانے سے متعلق بل پیش کیا ۔ این سی پی کی لیڈر سپریہ سولے نے خواتین سے متعلق جرائم کیلئے خصوصی کورٹ کے قیام سے متعلق بل پیش کیا، جبکہ کانگریس کے لیڈر رنجیت راجن نے شادی کے اخرات سے متعلق پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔