نیویارک : ہندوستان اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کا مستقل رکن بن سکتا ہے۔ گروپ چار ممالک میں شامل ہندوستان نے کہا ہے کہ اگر نئے طریقے سے تشکیل دی جانے والی سلامتی کونسل میں اسے مستقل طور پر شامل کیا جاتا ہے تو وہ اپنے ویٹو پاور کو چھوڑنے کو تیار ہے۔ اس گروپ میں ہندستان کے علاوہ برازیل، جرمنی اور جاپان شامل ہیں۔
اقوام متحدہ میں ہندستان کے مستقل نمائندہ نے ایک بین حکومتی میٹنگ میں ان ممالک کی جانب سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ویٹو کا معاملہ بہت اہم ہے لیکن ہمیں سلامتی کونسل میں اصلاحات کی کی کارروائی کے اس معاملے پر ویٹو لانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ ویٹو کے معاملے کو مختلف ممالک نے اپنے اپنے نقطہ نظر سے اٹھایا ہے لیکن جی چار گروپ ممالک کا موقف یہ ہے کہ ویٹو کا مسئلہ اس کے حجم (نئے مستقل ممالک کو فوری طور پر اسے فراہم کیا جانا) سے متعلق نہیں ہے بلکہ اس کے معیار سے ہے یعنی پابندیوں کو لانے کے سلسلے میں ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اصولی طو رپر نئے مستقل ارکان کی بھی وہی ذمہ داریاں اور فرائض ہوں گے جو موجودہ مستقل ارکان کے ہیں، لیکن وہ ويٹو کا استعمال اس وقت تک نہیں کریں گے، جب تک جائزہ لینے کے دوران اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا ہے۔