مرینا :مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا کی ایک عدالت نے دودھ میں ملاوٹ پائے جانے پر دودھ کے تاجر کودو سال کی سزا سنائی ہے ۔
استغاثہ کے مطابق 22اگست 2000کو سبلگڑھ میں واقع ایک دودھ کی ڈیری سے فوڈ سکیورٹی محکمہ کے انسپیکٹر وجے دودھ کا نمونہ لے کر اسے جانچ کے لئے تجربہ گاہ بھیجا تھا۔جانچ میں دودھ کے نمونہ غیر معیاری پایا گیا ۔
فوڈ سکیورٹی محکمے نے معاملہ سبلگڑھ پہلے زمرے کے جج کی عدالت میں پیش کیا ۔ یہاں کے جج وجے کمار پاٹھک نے کل کیس کی سماعت کے بعد ڈیری آپریٹر پون کو دودھ میں ملاوٹ کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال کی قید اور دو ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی۔