ممبئی۔ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے نوٹ بندی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر نشانہ لگایا ہے۔
ادھو نے کہا ہے کہ نوٹ بندی سے تم نے (بی جے پی) کسانوں، خواتین کی بچت پر بھی شک کیا۔ ایسا دکھایا جیسے سب چور ہیں۔ اگر یہ لوگ چور ہیں، تو کیا آپ چوروں کے وزیر اعظم ہو؟
ادھو نے کہا کہ نوٹ بندی کوئی قدرتی بحران نہیں ہے، جان بوجھ کر بنایا ہوا بحران ہے۔ بتا دیں کہ 8 نومبر 2016 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کو چلن سے باہر کر دیا تھا۔
ساتھ ہی ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پر نشانہ لگانے کے لیے بی جے پی کے آنجہانی صدر بنگارو لکشمن سے منسلک 2001 کا رشوت معاملہ اٹھایا۔ دراصل، بی جے پی نے بی ایم سی انتخابات میں شفافیت کو اہم موضوع بنایا ہے۔ بھانڈپ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ادھو نے کہا کہ جس پارٹی کا صدر رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا اسے شیوسینا سے حکومت میں شفافیت کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے۔