نئی دہلی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے خبردار کیا کہ اگر ہندوؤں کی نقل مکانی روکنے کے لئے مناسب کارروائی نہیں کی گئی تو اترپردیش میں کشمیر جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے حکمراں سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج وادی پارٹی پر ہندوؤں کے مفادات کی حفاظت کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔
آدتیہ ناتھ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا، “اگر وقت رہتے کارروائی نہیں کی گئی تو کشمیر جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
ممبر پارلیمنٹ نے پیر کو مغربی اتر پردیش سے ہندوؤں کی نقل مکانی کا مسئلہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ اگر یہ جاری رہا تو یہ علاقہ جلد ہی ایک اور کشمیر بن جائے گا۔
ہاپوڑ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گورکھپور سے ممبر پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ مغربی اتر پردیش میں ہندوؤں کو ویسے ہی دہشت زدہ کیا جا رہا ہے، جیسے کشمیری پنڈتوں کو کشمیر وادی چھوڑنے کو مجبور کرنے کے لئے دہشت زدہ کیا گیا تھا۔