لکھنؤ : ایس پی نے جاری کی 12 امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کرتے ہوئئے بی جے پی کے باغی رام بھوال نشاد کو الہ اباد کے چلو پار سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم نے ایس پی کانگریس اتحاد کے بعد اپنے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کر دی ہے ۔
فہرست میں ایس پی نے 12 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ایس پی نے بی جے پی کے باغی امیدوار رام بھوال نشاد کو چلوپار سے ٹکٹ دیا ہے ۔ بدھ کو ہی ایس پی میں شامل ہوئے رام بھوال نشاد کو چلوپار اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ اتر پردیش میں 11 فروری سے 8 مارچ کے درمیان سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کے باوجود کثیر رخی مقابلہ کی امید ہے ۔