نئی دہلی: معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا ہے ۔ معروف اسلامی اسکالر کے خلاف یہ کیس انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کیا گیاہے۔ ای ڈی نے قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کی ذاکر نائیک کے خلاف پہلے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر یہ قدم اٹھایاہے۔
خیال رہے کہ این آئی اے نومبر میں معروف اسلامی اسکالر اور ان کی تنظیم آئی آر ایف سے وابستہ دیگر ممبروں کے خلاف کیس درج کیا تھا ۔ علاوہ ازیں این آئی اے آئی آر ایف کی دس سے زیادہ دفاتر پرچھاپہ ماری کی کارروائی بھی انجام دے چکی ہیں اور وہاں سے متعدد دستاویزات ، ہارڈ سک اور سی ڈی کو جانچ کیلئے ضبط کرچکی ہے۔
علاہ وہ ازیں این آئی اے دفعہ 153 اے کے تحت معروف اسلامی اسکالر کے خلاف مذہب کے نام پر فرقوں کے درمیان نفرت پھیلانے کا مقدمہ بھی درج کر چکی ہے۔ اب ای ڈی نائیک اور ان کی تنظیم کے تمام لین دین کی جانچ کرے گا۔ ڈاکٹر نائیک اور ان کی تنظیم آئی آر ایف کے تمام بینک اکاؤنٹ اور چندے کی رقم جانچ کے دائرے میں ہوگی۔