نئی دہلی۔ دہلی حکومت ڈی ٹی سی اور کلسٹر بسوں کا کرایہ 50 فیصد تک کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس اقدام کے پیچھے دہلی حکومت کا مقصد آلودگی کو کم کرنے کے لئے نجی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرکے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اس معاملے پر حکومت ایک یا دو دن میں فیصلہ کرکے اعلان کرے گی۔ نیا کرایہ جنوری سے نافذ ہونے کا امکان ہے۔
حکومت کا یہ قدم لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کی طرف سے اے سی اور نان اے سی بسوں کا کرایہ کم کر کے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو فروغ دینے کی مانگ کے بعد آیا ہے۔
بس کا نیا کرایہ ڈی ٹی سی اور کلسٹر دونوں بسوں پر لاگو ہوگا۔
پیرس میں آلودگی کم کرنے کے پیش نظر وہاں حال ہی میں عوامی نقل و حمل کو مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے۔