دہلی۔ اشاعت حسین سائرس مستری کی جگہ ٹاٹا کنسلٹینسی سروسیز کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔ ٹاٹا نےاشاعت حسین کو سائرس پی مستری کی جگہ کمپنی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔
اس تقرری کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ یہ اطلاع ٹاٹا کنسلٹینسی سروس نے اسٹاک ایکسچنج کو جاری ایک بیان میں دی ہے۔ جلد ہی اس سلسلے مین ایک غیر معمولی جنرل باڈی میٹنگ بھی طلب کی جائے گی۔
ٹاٹا سنز نے کمپنی کو ایک مکتوب کے ذریعہ بتا یا کہ فوری اطلاق کے ساتھ مسٹر اشاعت حسین کو مسٹر سائرس پی مستری کی جگہ کمپنی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
کمپنی کویہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسٹر حسین اس وقت تک بحیثیت چیئرمین کمپنی کے امور دیکھیں گے جب تک ان کی جگہ کسی نئے چیئرمین کا انتخاب عمل مین نہیں آ جاتا۔