ماسکو : جوہری میزائل شیطان -2 کی تصویرروس نے جاری کی. روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک ایسا داؤ چلا ہے ، جس نے امریکہ کو بھی خوفزدہ کردیا ہے ۔ دراصل روس نے اپنے سب سے زیادہ خطرناک جوہری میزائل کی تصویر جاری کی ہے ۔ یہ جوہری میزائل اتنا طاقتور ہے کہ فرانس جیسے ملک کو بھی ایک ہی حملے میں دنیا کے نقشے سے مٹا سکتا ہے ۔
خبروں کے مطابق یہ ایٹمی ہتھیار روس کا نیا جوہری میزائل ہے ، جسے شیطان -2 بھی کہا جا رہا ہے ۔ اس میزائل کا نام آر ایس 28 اسمارٹ ہے ۔ یہ میزائل روسی فوج میں دو سال قدیم جوہری میزائل کی جگہ لے گا۔ روس کے سب سے خطرناک ہتھیار کی تصویر اسے بنانے والی سرکاری کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے ۔ روس اس میزائل کا کئی مرتبہ تجربہ بھی کر چکا ہے ۔ یہ میزائل ایک ساتھ 16 جوہری بموں کو الگ الگ نشانوں پر گرا سکتا ہے ۔
امریکی ماہرین کا خیال ہے کہ پوٹن کا شیطان میزائل ایک جھٹکے میں امریکہ کے مشرقی ساحل کو تباہ کر سکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق نیویارک ریاست کو ختم کرنے کے لئے صرف ایک میزائل کی ضرورت پڑے گی ، کیونکہ یہ جاپان پر گرائے گئے بم سے 1000 گنا زیادہ طاقتور ہے ۔
یہ میزائل 7 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے 10 ہزار کلومیٹر دور تک دنیا کے کسی بھی کونے میں صرف 2 گھنٹے میں پہنچ جائے گا ۔ پوٹن کا نیا ہتھیار اپنی ڈیزائن کی وجہ سے ریڈار پر بھی نہیں نظر آئے گا ۔ اسے ہوا میں بھی نہیں روکا جا سکے گا ۔