میلے میں جنوب ایشیائی ملکوں کے
جے پور۔ جے پور کے ڈگگی محل میں تین روزہ جنوب ایشیائی ملکوں کے صوفی میلے کے آغاز کے ساتھ تمام ماحول صوفيانہ ہو گیا۔ صوفی میلے 2016 کا آغاز مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کے نے شمع روشن کر کے ہوا۔ اس موقع پر ارجن میگھوال نے کہا ہے کہ تصوف کا راستہ دہشت گردی سے نکلنے کی راہ دکھا سکتا ہے۔ مسٹر میگھوال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آج دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے اور سماج کا ہر طبقہ اس سے متاثر ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی خصوصاً اس کی زد میں ہے اور انسانیت ختم ہورہی ہے۔ایسے مشکل حالات میں تصوف کا راستہ ہی منزل دکھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفی سنتوں نے انسانیت کا جو سبق دیا ہے اسےپھیلانے کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔