اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں بربریت کی ہر حد پارکر چکا۔ یاسین ملک کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں لیکن انہیں ایک بار پھر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور سیاسی رہنماوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں بربریت کی ہر حد پارکر چکا۔ یاسین ملک کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں لیکن انہیں ایک بار پھر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز بربریت کی ہر حد پار کر چکی ہیں۔ نہتے شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے جبکہ سینکڑوں لوگوں کو بینائی سے محروم کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھاکہ یاسین ملک کےساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل مذمت ہے۔ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہونے والا ظلم پوری د نیا کو دکھانا ہوگا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک اہل پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔