صنعاء دھماکا.. شاہ سلمان کی زخمیوں کے یمن سے باہر علاج کی ہدایت

خادم حرمین شریفین اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے “کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر” کو ہدایت کی ہے کہ وہ عرب اتحادی افواج ، ed589619-fce0-4d7e-8a39-311fbca8fa4d_16x9_600x338یمن کی آئینی حکومت اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام اداروں کے ساتھ کوآرڈی نیشن کرے۔ اس کا مقصد یمنی دارالحکومت صنعاء میں ہفتے کے روز بڑے ہال میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو ضرورت پڑنے پر علاج کے لیے یمن سے باہر منتقل کرنے میں سہولت کاری پیش کرنا ہے۔
شاہ سلمان کی مذکورہ ہدایت ان کے مرکز کی کارروائیوں اور مملکت سعودی عرب کی جانب سے برادر یمنی عوام کے لیے پیش کیے جانے والے انسان دوست منصوبوں کی ایک کڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *