بیس منٹ تک لائن میں لگے رہے
نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پیر کو لاؤ لشکر کو چھوڑ کر آدھی کو رات بیوی کے ساتھ گھر سے باہر نکل پڑے ۔ عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی جرنیل سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلی اور ان کی بیوی کو پیر کو آدھی رات کو سینکڑوں لوگ اس وقت دیکھ کر حیران رہ گئے، جب دونوں یہاں ایک بڑے گردوارے پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال اپنی بیوی سنیتا کے ساتھ پارلیمنٹ کے قریب واقع رکاب گنج گرودوارہ سیکورٹی کے بغیر گئے ۔ انہوں نے رین سبائی کیرتن میں شرکت کی ، جو پوری رات جاری رہتا ہے ۔ وہ وہاں 45 منٹ تک ٹھہرے رہے ۔
جرنیل سنگھ نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا کہ کیجریوال اور ان کی بیوی قطار میں 15-20 منٹ ماتھا ٹیکنے کے لئے کھڑے رہے اور پھر ایک عام آدمی کی طرح گربائی میں شرکت کی ۔ ان کی موجودگی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے بیٹھنے کے لئے کوئی خاص جگہ ریزرو کی گئی تھی ۔ گردوارہ میں موجود لوگ ان کی سادگی سے حیران تھے ۔ انکے اس قدم کو دہلی کے عام شہری اچھا قدم مان رہے ہیں جبکہ مخالف سیاسی جماعتیں اسے سیاسی فائدہ کے لئے اٹھایا گیا قدم قرار دے رہی ہیں۔ دہلی کو خواتین کےلئے خاص طور پر رات میں نہایت غیر محفوظ مانا جاتا رہا ہے اور متعدد مواقع پر یہ سچ بھی ثابت ہوا جب دہلی کی سڑکوں پر جرائم کے کئی واقعات پیش ائے جو قومی سطح پر سڑکیاں بھی بنے۔ دہلی کو انکے مخالفین نے نظم و نسق کی صورت حال پر بارہا نشانہ بھی بنایا ہے۔ حالانکہ بر سر اقتدار پارٹی کا ہر بار یہی کہنا ہے کہ پولیس انکے کنٹرول میں نہیں ہے۔