صنعا: یمن کے معارب شہر میں ایک تعزیتی جلسہ کے قریب ہوئے بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دارالحکومت صنعا کے مشرقی معارب شہر میں حوثی باغیوں سے تصادم کے دوران کچھ دن قبل مارے گئے فوجی رہنما عبد الرب السعدی کی یاد میں تعزیتی جلسہ کے قریب کل ہوئے دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ 8اکتوبر سے سعودی عرب کے جنگی طیاروں سے حوثی باغیوں کے خلاف کئے جا رہے فضائی حملے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔حملے میں اب تک سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔