برازیلیا:برازیل پولس نے آئندہ ریو اولمپک کے دوران مبینہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی تیاری کرنے والے ایک گروہ کے دس اراکین کو گرفتار کرلیا ہے ۔
اس گروہ پر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)کی حمایت کرنے کا شبہ ہے ۔
جبکہ دہشت گرد گروہ کے ساتھ ممکنہ تعلقات کے لئے 100افراد پر نگرانی کی جارہی ہے ۔برازیل کے وزیر انصاف الیکزینڈر موریس نے اس گروہ کو ”بالکل شوقیہ ”بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار کئے گئے سبھی افراد برازیل کے ہی ہیں۔یہ سبھی انفرادی طور پر ایک دوسرے سے ناواقف ہیں لیکن واٹس ایپ اورٹیلی گرام جیسے مسیجنگ ایپ کے ذریعہ رابطے میں تھے ۔
ان مشتبہ کو برازیل کی جنوبی ریاست پرانا سے گرفتار کیاگیا ہے ۔مسٹر موریس نے کہا کہ حالانکہ برازیل کی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تصادم کی کوئی تاریخ نہیں ہے لیکن اولمپک نے اسے ایک زیادہ ممکنہ ہدف بنا دیا ہے خصوصاً اس لئے کیونکہ اس میں حصہ لینے والے کئی ملک آئی ایس کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا،”برازیل آئی ایس کے خلاف اتحاد کا حصہ نہیں ہے لیکن اولمپک اور غیر ملکی مہمانوں کی وجہ سے یہ ملک حملے کا ہدف بن گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ یہ گرفتاری فرانس میں ہوئے ٹرک حملے کے واقعہ کے ایک ہفتے کے بعد ہوئی ہے ۔ریو اولمپک آئندہ 5اگست سے شروع ہورہا ہے جس میں تقریباً پانچ لاکھ مہمانوں کے آنے کی امید ہے جس میں زیادہ تر امریکی ہوں گے ۔اس کے علاوہ برازیل پولیس دہشت گرد گروہوں کے ساتھ ممکنہ تعلقات کے لئے 100افراد کی بھی نگرانی کر رہی ہے ۔
ان میں زیادہ ترلوگ پراگوے اور انجینٹنا کے ساتھ برازیل کی کھلی تری سرحد کے ہیں۔پریسیڈنٹ ہاؤس کے ایک معاون نے نام نہ لکھنے کی شرط پر آج بتایا کہ برازیل پولیس اور خفیہ سروس گرفتاری سے متعلق فرانس،جرمنی ،برطانیہ ،ازرائیل اور امریکہ کی خٖفیہ اینجنسیوں سے تعاون کررہی ہے ۔