انقرہ:ترک حکام نے امریکہ نشین مذہبی رہنما فتح اللہ گولن سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے کے الزام میں 12801 پولیس اہلکاروں کو ان کی ڈیوٹی سے معطل کردیا ہے ۔ یہ اطلاع پولیس ہیڈکوارٹر نے آج دی ہے ۔ گولن پر جولائی میں حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کی سازش تیار کرنے کا الزام ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جن پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں 2532 پولیس سربراہ شامل ہیں۔ترکی پہلے ہی ایک لاکھ سے زائد سول سرونٹس ، ٹیچرس ، ججوں، وکلاء اور دیگر سرکاری ملازمین کوبرطرف یا معطل کرچکا ہے ۔